سڑک پر حادثہ
Admin
09:11 AM | 2020-01-09
سوال: سڑک پر حادثے میں اگر کوئی بندہ فوت ہوجائے تو کیاجس کی گاڑی سے ہٹ کرکے وہ بندہ مرا ہے اس کو سزا موت ہوسکتی ہے؟ حل : سادہ سا جواب ہے نہیں ۔ نہ قانون نے مہیا کی ہے نہ ہوسکتی ہے اس کی وجہ سزا موت کن جرائم میں ہوسکتی ہے زخمی مقدمے میں جس میں قتل کرنے کا ارادہ ہو سڑک پر حادثے میں قتل کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن یہاں ایک بات واضع کرتا جاءو آپ پریشان نہ ہوئےگا ۔ کوئی آپ کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ اگر آپ یہ ثابت کردیں کہ اس گاڑی کے ذریعے اے کو جو ہٹ کیا گیا ہے بی چلا رہا تھا اور بی اور اے کی دشمنی تھی اور بی کو پہلے دھمکیاں بھی تھیں مرنے والے کو گاڑی چلانے والے کی
طرف سے دھمکیاں تھیں اور اس نے جان بوجھ کر اس کو ہٹ کیا تو پھر اس میں قتل کرنے کا ارادہ آجائےگا سڑک پر حادثہ خارج ہو جائے گاپھر وہ 302 میں ہی جائے گا ۔ اب عام طور پر میں بات کررہا ہوں سڑک پے حادثے میں قتل کرنے کا ارادہ نہیں ہوتی ۔ اگر سڑک پر حادثے میں کوئی بندہ مر جاتا ہے تو سڑک پر حادثہ کرنے والا جو بچ جاتا ہے زندہ شخص اس کو دو دفعات ڈیل کریں گی تعزیراتِ پاکستا ن میں پاکستان پینل کورٹ میں ایک 320 اور ایک322 ۔ 320 -1 ڈیل کرتی ہے قتل خطا کو اس کی تعریف ہے 318 میں 322 -2 ہے قتل بل سبب کی سزا اس کی تعریف ہے 321 میں اب قتل خطا اور قتل بل سبب یہ دو دفعات لگتی ہیں ایک سوال آتا ہے ایک گاڑی نے ہٹ کیا بندہ مر گیا اب ایک کو سزا ہورہی ہے ایک پے لاگو ہو رہا ہے 320 اور ایک پے لاگو ہورہا ہے 322 یہ کیا ماجرہ ہے؟یہ ماجرہ بتانے سے پہلے میں آپ کو بتا دوں کہ320 کی سزا کیا ہے؟اور322 کی سزا کیا ہے؟ 320 کی سزا ہے دییت اور سزا دس سال تک ۔ وہ چھ ماہ تک بھی ہوسکتی ہے وہ ایک دن بھی ہوسکتی ہے وہ ایک سال بھی ہوسکتی ہے وہ نو سال 364 دن بھی ہوسکتی ہے دس سال تک سزا اور322 کی سزا ہے صرف اور صرف دییت ۔ اب میں دوبارہ اس سوال پے آتا ہوں کہ ایک کو 320 کے تحت اور ایک کو 322 کے تحت ۔ 320 کے تحت جس کے پاس لائسنس ہے اس گاڑی کو اس موٹر بائیک کو چلانے کا اگر اس کے پاس گاڑی چلانے کا وہیکل چلانے کالائسنس ہے جو کہ ریاست نے اس کوجاری کیا ہے توپھراس کو 320 لگے گی ۔ 320 کہتی کیا ہے؟قتل خطا ۔ قتل خطا کیا جس میں مارنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن وہ ایکٹ کی غلطی اور ایکٹ کی غلطی کا موجب ہوتا ہے کہ قانونی طور پروہ کام کرنے کا مجاز تھا لیکن وہ قانونی طور پر جس کام کرنے کا مجاز تھا وہ اس نے بے احتیاطی سے غفلت سے، جلدی سے اسکو کیا وہ ہے قتل خطا مارنے کا ارادہ نہیں ہے قتل بل سبب مارنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن وہ قانونی طوپر کام کرنے کا مجاز نہیں تھا ۔ اللہ کلی اس نے گاڑی کو چلایا اللہ کلی اس نے موٹرسائیکل کو چلایا اورکسی کو ہٹ کی اب 320 اور 322 میں آپ کو فرق نظر آگیاکہ اگر لائسنس ہے تو320 اور اگر لائسنس نہیں ہے تو 322 ۔ لائسنس ہونے کا فائدہ آپ کو کیا ہے کہ آپ پکڑے جائیں گے 320 لگے گا 320 یس ا قابل ضمانت آپ فوری طور پے رہا ہوکر آجائیں اگر آپ کے پاس لائسنس نہیں ہے تو 322 لگے گا آپ فوری طور پے رہا ہوکر باہر نہیں آئیں گے کیونکہ وہ ناقابل ضمانت ہے320 کے تحت قابل ضمانت ہے ۔ پھر آپ کے پاس تمام حقوق 320 میں موجود ہیں آپ اسکامقابلہ کرسکتے ہیں کہ جناب میں صحیح سمت سے آرہا تھا میں صحیح طریقے سے جارہا تھا میں نے ہٹ نہیں کیا اس نے ہٹ کیا مخالف سمت پے آکے غلط سائیڈ سے آکے آپ کے پاس تمام فورمز موجود ہیں ۔ لیکن 322 میں اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ آپ وہ گاڑی چلارہے تھے وہ موٹر بائیک چلا رہے تھے جس کو چلانے کا اختیار ریاست نے آپ کو نہیں دیا تھا آپ کے پاس لائسنس نہیں تھاتو اتنا ہی کافی ہے اس میں نظریہ موجود ہے لیکن بعد از نظر میں اس میں آپ کو دییت ہر صورت میں دینی پڑے گی کیونکہ آپ نے وہ غیر قانونی کام کیا ۔ مارنے کا ارادہ نہیں تھی لیکن آپ کو دییت دینی پڑے گی ۔ اب یہ 320 اور 322 کا آگیا اب اس میں 320 اور 322 یہ تو آگیا موت کی شکل میں کہ کسی کی موت ہوجائے تو پھر آپ کو یہ سزائیں ملیں گی ۔ اب یہ آتا ہے کہ کوئی بندہ غفلت سے اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتا ہے تو کیا اس کو بھی کوئی سزا ملے گی;238;وہ غفلت سے اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتا ہے وہ صرف ایک معافی ہے وہ کسی کو غصے کی وجہ سے کرسکتا ہے ۔ 279 تیز ڈرائیونگ اور عوامی راستے میں سوارہونا ۔ آگاہی لائیں اس بارے میں اگر آپ دیکھ رہے ہیں ایک شخص کسی وہیکل کوبے احتیاطی سے غفلت سے اور تیز رفتاری سے چلا رہا ہے تو آپ اس کے خلاف کاروائی کروا سکتے ہیں ۔ ایک تو پولیس آفیشل وہ کر سکتا ہے وہ دیکھتا ہے ٹریفک وارڈن دیکھتا ہے کہ یہ لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا ہے وہ اس کو راستے میں روک کر اس کو پکڑ کے اس کے خلاف یہ کر سکتا ہے آپ خود بھی 15 پے کال کرسکتے ہیں ۔ اب لاپرواہی سے اور تیز ڈرائیونگ کی تعریف کیا ہے؟ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کیا ہے؟ ایک راستہ ہے آپ اس کی خلاف ورزی کرتے آرہے ہیں غفلت ۔ سروس روڈ ہے اس میں ایک طرف آنا لکھا ہوا ہے دوسری طرف سے آنا منع ہے اس طرف سے آرہے ہیں غفلت سے ڈرائیونگ ۔ جلدی یا تیز کیا ہے؟جلدی یا تیز یہ ہے کہ ساٹھ کلومیٹر کی حد ہے آپ ستر کلومیٹر، اسی کلو میٹر، نوے کلومیٹر، سو کلومیٹر پے جارہے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں آپ تیز ڈرائیونگ کر رہے ہیں آپ تیز رفتار ی کر رہے ہیں ۔ تیز رفتار ڈرائیونگ یہ ہے کہ آپ اپنی لائن میں جارہے ہیں یکدم آپ دوسری لائن میں آگئے پھر اس طرف آگئے پھر ادھر آگئے پھر آگئے یعنی کہ کسی بھی حادثہ ہونے کا احتمال موجود ہے تیز رفتاری اور جلدی میں فرق ہے ۔تیز ڈرائیونگ یا لاپرواہی سے ڈرائیونگ کہ ایسی ڈرائیونگ جس سے حادثہ ہونے کا خطر ہ ہے وہ تیز ڈرائیونگ یا لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہے279سیکشن جو ہے تعزرات پاکستان اس کو متوجہ کرئے گا ۔ اب یہاں پے ایک اور چیز میں آپ کو بتا دوں قانون کی منشا ۔ اب عوامی طریقہ ہے پارک ہے سوساءٹیوں میں کوئی جوکنگ ٹریک بنا ہوا ہے یعنی کہ ایسا ایریا جہاں پے صرف پبلک پیدل چل سکتی ہے وہاں پے کو ئی بندہ موٹر سائیکل یا کار لیکر داخل ہوجاتا ہے تو یہ بھی غفلت اور تیز ڈرائیونگ کے اندر آئے گا وہ بھی اس جرم کا مرتکب پایا جائے گا ۔ کیونکہ اس مخصوص علاقے میں پبلک پیدل چلنے کے علاوہ نہیں آسکتی تو نہیں آسکتی تو اگر کوئی بندہ داخل ہوجاتا ہے تو پھر وہ 279 کا مرتکب پایا جائے گا اور اگر کوئی زخم آجاتا ہے کسی کوتو اس کی دفعات الگ الگ ہیں ۔
Leave a comment